ray sajjad hussain kharal late ki yad mai taziati refrence 569

اوکاڑہ ،رائے سجاد حسین کھرل مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس منعقد

اوکاڑہ ،رائے سجاد حسین کھرل (مرحوم) کی یاد میں تعزیتی ریفرنس گورنمنٹ ای لائبریری میں منعقد ہوا ،مرحوم کی صحافتی خدمات خاص طور پر علاقائی صحافیوں کے لئے کی گئی کاوشوں پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا تقریب سے ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن خورشید جیلانی ،ڈسٹرکٹ انچارج ای لائبریری ابراھیم وڑائچ ،سینئر صحافیوں اشفاق چودھری ،عابد حسین مغل ،محمد مظہررشید چودھری ،شہباز ساجد ،کامران سکندر،سجادحسین چودھری ،عمران زاہد کھوکھر،بلال فریدی ،شاہد سعید،آصف خان ،جمیل اشرف ،کاشف وٹونے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رائے سجاد حسین کھرل (مرحوم)ایک نڈر اور بہادر صحافی لیڈر تھے انہوں علاقائی صحافیوں کے لیئے ریجنل یونین آف جرنلسٹس کی بنیاد رکھی جوکہ اب پاکستان کی سب سے بڑی صحافتی تنظیم بن چکی ہے جس کے ممبران کی تعداد ہزاروں میں پہنچ چکی ہے جبکہ تحصیل اور ضلع کی سطح پراس تنظیم کے عہدیداران رائے سجاد حسین کھرل (مرحوم )کے مشن کو زندہ رکھے ہوئے ہیں مقررین نے کہا کہ پنجاب ،سندھ ،کے پی کے میں تنظیم نے علاقائی صحافیوں کے لیئے جو آواز بلند کی اسکے ہراول دستہ میں رائے سجادحسین کھرل (مرحوم )کی لیڈر شپ نے اہم کردار ادا کیا گزشتہ سال آزاد کشمیر میں تنظیم سازی کے بعد رائے سجاد حسین کھرل (مرحوم ) کی خواہش تھی کہ بلوچستان کے تمام اضلاع تک بھی تنظیم سازی کی جائے لیکن زندگی نے اُن سے وفا نہیں کی تقریب کے اختتام پرمرحوم کے درجات کی بلندی کے لیئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں