رینالہ خورد،محکمہ تعلیم نےخاتون امیدواروں کو ترجیح کے باوجود ملازمت دینے سے انکار کردیا ہے جس سےامیدوار سندس اور انیلاذہنی صدمہ کا شکارہیں سندس اور انیلاکے مطابق تحصیل رینالہ خورد کی سطح پر ملازمت ملنے کی محکمانہ اطلاع دی گئی لیڈی امیدوار سے ملازمت کے اسٹیشن بھی پوچھ لیے گئے تمام ضروری محکمانہ کاروائی بھی مکمل کر لی گئی امیدوار سے کاغذات پر دستخط بھی لے لیے گئے ملازمت کے حصول کے آرڈر ملنے سے تھوڑی دیر پہلے کسی اعلی حکام کی مداخلت سے متعلقہ لیڈی امیدوار ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھی امیدواروں کا تحصیل کی سطح پر کل چودہ نشستیں تھیںآخری مراحل میں دی گئی پریشانی اور مایوسی سے امیدوار ذہنی صدمے میں مبتلا ہو گئیں ،اہل خانہ شدید پریشانی کا شکار ہیں متاثرہ امیدوار کے اہل خانہ کا سی ای سی ای او اوکاڑہ ناہید واصف،سیکرٹری تعلیم ڈاکٹر اللہ بخش ملک اور چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار سے واقعہ کی انکوائری کا پرزورمطالبہ ،متاثرہ امیدوار کئی بار تعلیمی میدان میں اعزازی انعامات اور ایوارڈ وصول کر چکی ہیں خادم اعلی سے اپیل ہے کہ متاثرہ سے چھینی گئی سیٹ واپس دلاکر ایک اعلی تعلیم یافتہ امیدوار کو مایوسی اور پریشانی سے بچایا جائے ۔
