qamar zaman kaira visited okara 360

اوکاڑہ ،سرکاری وسائل سے نا کام جلسے کر کے نا اہل نوازشریف صادق اور امین نہیں بن سکتا،قمر زمان کائرہ

اوکاڑہ ، پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ نواز شریف جتنا مرضی رونا دھو نا کر لیں ن لیگ کا لوٹ مار کا دور اپنے انجام کو پہنچ رہا ہے ، سرکاری وسائل سے نا کام جلسے کر کے ن لیگ اپنے نا اہل شخص کو صادق اور امین، نہیں بنا سکتی ملک کا بچہ بچہ جان چکا ہے کہ جو شور مچا رہا ہے وہی چور ہے پی پی پی عوامی قوت ہے آئندہ عام انتخابات میں کلین سویپ کر کے ملک کو مسائل کی دلدل سے نکال کر باوقار بنائیں گے، ان خیالات کااظہار انہوں نے پیپلز پارٹی تحصیل اوکاڑہ کے صدر راؤ ایاز الکریم کے ہمراہ 25 رکنی وفد سے ملاقات کے دوران کیا، اس موقع پر جنرل سیکرٹری پنجاب چوہدری منظور بھی موجود تھے، بلاول بھٹو پاکستان کا مستقبل ہے اور ہم اپنے بہتر مستقبل کیلئے بھرپور سیاسی جدوجہد جاری رکھیں گئے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی جمہوریت کے علمبردار ہے اور شہادتوں کی امین ہے اپوزیشن کے درمیان مقابلہ بازی سیاسی بصیرت سے عاری لوگوں کے خواہش ہے، پی پی پی ایشوز پر سیاست کرتی ہے اور کرتی رہے گی ،انہوں نے کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نوجوان اور متحرک لیڈر ہیں پنجاب کی سیاست میں پیپلز پارٹی کا رول بہت اہم ہے ہم نظریاتی سیاست کے فروغ کیلئے یونین کونسل کی سطح تک جائیں گے انہوں نے کہا کہ تبدیلی اور ترقی کی سیاست کے دعوے دار سیاسی نظریاتی عاری ہیں وقتی فائدے کیلئے پیپلز پارٹی مستقبل قربان نہیں کرسکتی۔ سی پیک آصف علی زردار ی کا وژن ہے ن لیگ کا مقابلہ پی پی پی کرسکتی ہے سڑکوں پر شور کرنے سے مسائل حل نہیں ہوسکتے۔ پی پی پی نے اداروں کو مضبوط کیا ااور ان کا تحفظ بھی کرنا جانتے ہیں پیپلز پارٹی پنجاب میں اپنا راویتی رنگ دکھائے گی

Subscribe
ہماری تمام سٹوریز اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کیلئے سبسکرائب کیجئیے
I agree to have my personal information transfered to MailChimp ( more information )

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.