Okara transport news 508

اوکاڑہ ،سویڈیش کمپنی (OPUS)کے وائس پریذیڈنٹ مسٹر جیمز نے وہیکل انسپکشن ورکشاپ کا وزٹ کیا

اوکاڑہ ،سویڈیش کمپنی (OPUS)کے وائس پریذیڈنٹ مسٹر جیمز اور انفارمیشن آفیسر مسٹر پال کا سیکریٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی رانا محسن غلام صابر کے ہمراہ وہیکل انسپکشن ،سرٹیفکیشن سسٹم ،گاڑیوں کے معائنے اور کمرشل گاڑیوں کو فٹنس سے متعلق نئی بننے والے ورکشاپ کی سائٹ کا دورہ ۔اس موقع پر موٹر وہیکل ایگزامینر ارسلان علی عابد سمیت متعلقہ محکموں کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔تفصیلات کے مطابق ساہیوال بائی پاس کے قریب 36/4Lکے قریب عنقریب جدید ورکشاپ تعمیر کی جائے گی جس میں گاڑیوں کی انسکپشن ،گاڑیوں کو سرٹیفکیٹ ،گاڑیوں کے معائنے اور کمرشل گاڑیوں کی فٹنس کا معیار چیک کیا جائے گا ۔یہ بات متفقہ طور پر طے پائی گئی کہ گاڑیوں کی فٹنس کو یقینی بنانے کے لئے ،مسافروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے بہترین فٹنس کا نظام اور قیام جلد عمل میں لایا جائے گا جس سے حادثات میں واضح کمی ہو گی اور قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کے لئے محفوظ سفر یقینی بن سکے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں