okara wapda news 636

اوکاڑہ ،شام میں قتل و غارت کے خلاف گول چوک میں جماعت اسلامی اوکاڑہ کااحتجاجی مظاہرہ

امیر جماعت اسلامی ضلع اوکاڑہ چوہدری رضوان احمد، سٹی امیر منیب بن مسعود، جنرل سیکرٹری فاروق شیخ، امیدوار پی پی 189 ڈاکٹر لیاقت علی کوثر ، نائب امیر ملک افضل اعوان ، اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم ثاقب خا ں بلوچ، جے آئی یوتھ کے سٹی صدر ممتاز احمد تحصیل صدر خالد فاروق کھچی، راؤ جمیل، محمد فاروق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج عالمی امن کے دعوے دار آج ان کی خاموشی پر افسوس صد افسوس ہے معصوم بچوں کو اس بے دردی سے قتل کرنے والے انسان نہیں ہیں یہ درندے ہیں، شام میں قتل و غارت پر عالمِ اسلام اور اقوامِ متحدہ کی خاموشی افسوس ناک ہے ، شام میں وحشت اور درندگی کی انتہا ہو گئی ہے اقوامِ متحدہ اور مسلم حکمران کب جاگیں گے؟ ملک شام میں بچوں عورتوں اور بوڑھے مردوں کو بے دردی سے قتل کیاجارہا ہے اس پر اقوامِ متحدہ اور مسلم حکمران خاموشی سے تماشاء دیکھ رہے ہیں کہاں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شام میں کیمیائی ہتھیار استعمال کرکے اور بارود برسا کہ بنیا ں تباہ کی جارہی ہیں ۔ شام میں امن کو قائم کرنے کے لئے تمام مسلم حکمرانوں کو میدان میں آنا ہوگا۔ ہم اقوامِ متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں اس مسئلے کا فوری حل تلاش کرکے مسلمانوں کی نسل کشی کو فوراً بند کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں