ڈاکٹرارشاد احمد ڈپٹی کمشنر اوکاڑا نے 19فروری سے 24فروری تک ہفتہ صحت کے حوالے منعقدہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ صحت کی سہولیات موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے لہذا ہمیں پوری طرح عوام کی فلاح و بہبود کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانا ہونگے اجلاس میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیلتھ اوکاڑہ ڈاکٹر سیف اللہ نے سیکنڈ ہیلتھ ویک کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا اس ہیلتھ ویک کا آغاز ڈسٹرکٹ ہسپتال اوکاڑہ میں ہیلتھ میلے کی تقریب سے کیا جائے گا جس کا افتتاح ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ کریں گے اس کے علاوہ محکمہ صحت سے تمام متعلقہ شعبہ جات عوام کی آگاہی کیلئے سٹالز لگائیں گے ،ضلعی ،تحصیل ،رورل ہیلتھ سنٹر اور بنیادی مراکز صحت پر سکریننگ کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے جہاں پر ہیپاٹائٹس بی ،شوگر ،ٹی بی کے تشخیصی ٹیسٹ کئے جائیں گے جبکہ حفاظتی ٹیکہ جات کے علاوہ حاملہ خواتین کا مفت طبی معائنہ بھی کیا جائے گا ضلع بھر سے 1500سے زائد لیڈی ہیلتھ ورکرز اور کمیونٹی مڈ وائفز ضلع بھر میں چھوٹے بچوں کو خطر ناک بیماریوں سے بچانے اُن کو پیٹ کے کیڑوں سے نجات دلانے اور صحت کی حفاظت کیلئے ضروری احتیاط تدابیر کے بارے میں آگاہی دیں گی اُنہوں نے کہا کہ 2سال تک کی عمر کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے 2سے 5سال تک کے بچوں کو پیٹ کے کیڑوں کی گولیاں کھلائی جائیں گے اسکے علاوہ حاملہ خواتینکو تشنج سے بچاؤ کے ٹیکے اور چھوٹے بچوں کو نمونیا اور اسہال سے بچاؤ کیلئے معلومات مہیا کریں گی اجلاس میں ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ مہر ارشاد احمد ،ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر آئی آر ایم این سی ایچ پروگرام ڈاکٹر محمد عمران اور مانیٹرنگ آفیسر افضل کامیانہ کے علاوہ دیگر محکمہ صحت کے افسران نے شرکت کی ۔
