Okara assistant commisioner on women day 606

اوکاڑہ ،عالمی یوم خواتین کے سلسلہ میں تقریبات کاافتتاح اسسٹنٹ کمشنر ماہم آصف ملک نے کردیا

اوکاڑہ ،اسسٹنٹ کمشنر ماہم آصف ملک نے عالمی یوم خواتین کے سلسلہ میں تقریبات کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کی ہر شعبہ زندگی میں بھر پور شمولیت پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور مثبت تبدیلیوں کا پیش خیمہ ثابت ہو رہی ہے خواتین ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں موجودہ حکومت نے خواتین کو با اختیار بنانے کے لئے جو اقدامات کئے ہیں ماضی میں ان کی نظیر نہیں ملتی خواتین کا سرکاری ملازمتوں میں کوٹہ 5فیصد سے بڑھا کر 15فیصد کر دیا گیا ہے جبکہ وہ اوپن میرٹ پر بھی ملازمت کے حصول کے لئے درخواست دینے کی اہل ہیں معاشی سر گرمیوں میں خواتین کی شمولیت کی حوصلہ افزائی کے لئے پنجاب حکومت انہیں آسان شرائط پر قرضے فراہم کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ خواتین کو ترقی کی برابری کی بنیاد پر مواقع فراہم کرنے کے لئے پنجاب حکومت ہر سطح پر اقدامات کر رہی ہے ۔قبل ازیں انہوں نے دستکاری اور فائن آرٹ کی نمائش کا با قاعدہ افتتاح کیا اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ایاز گل ،مینجر صنعت زار اشتیاق خان ،ڈسٹرکٹ ڈیمو گرافر محمد بخش،سابق سینئر نائب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن و ممبر ایڈوائزری کمیٹی صنعت زار مس صائمہ رشید ایڈووکیٹ ،سوشل ویلفیئر آفیسر عارف جج ،چیئرمین یو سی محمد وسیم چودھری ،صدر ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس محمد مظہررشید چودھری ،ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر فیاض احمد چودھری سمیت متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔اسسٹنٹ کمشنر ماہم آصف ملک نے عالمی یوم خواتین کے حوالہ سے لگائے گئے ایک روزہ میلہ میں خواتین کی جانب سے لگائے گئے سٹالز کا معائنہ کیا اور ان کے ہنر کی تعریف کی انہوں نے خواتین پر زور دیا کہ وہ پنجاب حکومت کی جانب سے دی جانے والی سہولیات سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے خاندان کی معاشی حالت کو بہتر بنانے کے لئے بھر پور اقدامات کریں۔
okara ac maham asif malik news

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں