dpo okara press release 588

اوکاڑہ ،غیر ملکی باشند وں کی سیکیورٹی کے لیے تمام تروسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔ ڈی پی او حسن اسد علوی

اوکاڑہ ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرحسن اسد علوی نے غیر ملکی انجینئرز کی سیکیورٹی انتظامات کے سلسلہ میں ہنگامی دورہ کیا ترجمان پولیس کے مطابق وزٹ کے دوران انہوں نے سی سی ٹی و ی کیمروں کی ریکارڈنگ کے معیارکو چیک کیا اورڈیٹا سٹوریج کے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ڈی پی او اوکاڑہ حسن اسد علوی نے انسپکٹر سیکیورٹی راؤ صفدر کو ہدایات جاری کر تے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی کے لیے جو ایس اوپی بنائی گئی ہے اُس پر سو فیصد عملد رآمد کیا جائے ۔غیر ملکی باشند ے ہمارے مہمان ہیں ان کی جان ومال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اس میں کسی بھی قسم کی لاپرواہی اور غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی دینی مدارس ، مساجد ، امام بارگاہوں اور عبادت گاہوں کی سیکیورٹی پر مکمل توجہ مذکور ہے ۔ سیکیورٹی فول پروف بنانے کے حوالے سے پولیس اہلکاروں کو دوگنا تعینات کر دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دربار حضرت کرمانوالہ شریف کے عرس سے قبل سیکیورٹی انتظامات کا جائز لیتے ہوئے متعلقہ افسران و ملازمین کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی صدر سرکل ضیا ء الحق بھی موجو د تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں