440

اوکاڑہ ،لودھراں میں حکومتی مشینری کی مدد سے الیکشن جیت کرحکمرانوں نے کوئی بڑا معرکہ نہیں مارا

اوکاڑہ ، پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری خزانہ سجاد الحسن چوہدری نے کہا ہے کہ لودھراں میں ضمنی الیکشن میں جیت پر موجودہ حکمرانوں نے کیا بڑا معرکہ مار لیا ہے حکومتی مشینری کے استعمال سے نتائج حاصل کر کے خوش ہونے کے بجائے موجودہ حکومت کو آئندہ جنرل انتخابات میں ممکنہ شکست کی فکر کرنی چاہیے جس دن نگران حکومت بنے گی اسی دن مسلم لیگ(ن) اور ان کے حواریوں کی ضمانتیں ضبط ہو نا شروع ہو جائیں گئیں مسلم لیگ(ن) کو آئندہ عام انتخابات میں عبرتناک شکست ہو گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوکاڑہ کے سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی اوکاڑہ سلمان قریشی کی رہائش گاہ پر پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سٹی صدر عالم شیر لودھی بھی موجود تھے سجاد الحسن چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی مقبولیت میں کمی کی باتیں کرنے والوں کی خام خیالی عام انتخابات میں عوام بیلٹ کی طاقت سے پیپلزپارٹی کی کامیابی سے دور کر دیں گے انہوں نے کہا کہ موجودہ نا اہل ہونیو الوں کی جانب سے عدالتوں پر تنقید اور الزام تراشاں کسی صورت ٹھیک نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک حقیقت ہے جس کو جھٹلایا نہیں جا سکتا انہوں نے کہا کہ یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا کہ پیپلز پارٹی کی مقبولیت کتنی ہے انہوں نے کہا کہ سینٹ الیکشن میں بھی پیپلز پارٹی نمایاں کامیابی سمیٹے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں