اوکاڑہ کے نواحی قصبہ پھلرون وزیر کے کے رہائشی محمد طفیل ولد اللہ دتہ کو محمد صدیق، لیاقت علی، شہادت علی وغیرہ چھ افراد نے تشدد کانشانہ بنایااسے زخمی کر دیا جب کہ اس کی بھائی شوکت علی کابازو توڑ ڈالا چک 18ون ایل کی رہائشی زبیدہ بی بی کو موسیٰ ، عیسیٰ اور انور وغیرہ آٹھ افراد نے تشدد کانشانہ بنایا زبیدہ بی بی کے بال بھی کاٹ دئے اس کی کزن اللہ رکھی بھی تشددکی وجہ سے زخمی ہوگئی پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔
