commisioner sahiwal ali bahadar qazi 548

اوکاڑہ ،مثبت رویوں اور سوچ کو پروان چڑھانے کے لئے اساتذہ کرام کا کردار کلیدی ہے،کمشنر ساہیوال علی بہادر قاضی

اوکاڑہ ،کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی نے کہا ہے کہ اساتذہ کرام کی خدمات کو ہر سطح پر سراہا جانا چاہیے کیونکہ اساتذہ ہی انسان کو مشکل حالات سے نمٹنے ،چیلنجز کا سامنا کرنے اور مصائب پر قابو پانے کے لئے راہنمائی کرتے ہیں یہ استاد ہی ہیں جو انسان کو کانٹوں بھری زندگی احسن طریقے سے گزارنے کا سلیقہ سکھاتے ہیں طالبعلموں کو تربیت کے سانچے میں ڈھال کر مستقبل کی ضرورتوں کے مطابق ا ن کی راہنمائی استاد سے بہتر کوئی نہیں کر سکتا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صفہ ایجوکیشنل کمپلیکس کے زیر اہتمام ٹیچرز ٹیلنٹ ہنٹ ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں سرکاری افسران ،سول سوسائٹی اور اساتذہ کرام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ کمشنر ساہیوال علی بہادر قاضی نے کہا کہ صفہ ایجوکیشنل کمپلیکس کی جانب سے اساتذہ کرام کی حوصلہ افزائی کے لئے منعقد کی جانیو الی یہ تقریب قابل ستائش ہے کیونکہ اساتذہ کرام ہی معاشرہ کا وہ اہم طبقہ ہیں جو کسی بھی معاشرہ کی تعمیر و ترقی کے لئے بنیاد فراہم کرتا ہے انہوں نے کہا کہ تنخواہ اساتذہ کے کام اور رتبے کا بدل نہیں ہے اساتذہ کی عظمت کو ان پیمانوں سے ناپا نہیں جا سکتا انہوں نے ضلع اوکاڑہ کے اساتذہ کرام کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان محنتی ،قابل اور لائق اساتذہ کی بدولت ضلع اوکاڑہ کے وزیر اعلیٰ تعلیمی روڈ میپ میں ضلع اوکاڑہ ماضی میں اور اس دفعہ پہلی پوزیشن حاصل کی ہے جو ہم سب کے لئے قابل فخر ہے انہوں نے کہا کہ مثبت رویوں اور سوچ کو پروان چڑھانے کے لئے اساتذہ کرام کا کردار کلیدی ہے انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی محنت رنگ لائے گی اور آج کے طالبعلم کل کے معمار قوم بنیں گے ۔قبل ازیں صفہ ایجوکیشنل کمپلیکس کے پرنسپل ظہیر اقبال نے سپاس نامہ پیش کیا بعد ازاں کمشنر ساہیوال علی بہاد رقاضی نے ضلع بھر میں نمایاں کار کردگی کا مظاہرہ کرنے والے ہیڈ ماسٹرز،میڈ مسٹریس اور اساتذہ کرام کو شیلڈز دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں