اوکاڑہ ،محرم الحرام سے قبل ضلعی پولیس کی کار کردگی گزشتہ سال کی نسبت بہتر رہی گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں رواں سال کے دوران سرقہ کار کے2۔ سرقہ دیگر وہیکل کے2 ۔سرقہ مویشی کے4۔سرقہ عام کے 25۔ اغواء کے20۔زناء بالجبر کے 6مقدمات کم درج ہوئے نیشنل ایکشن پلان جو کہ ہماری قومی سلامتی کا حصہ ہے اور دہشت گردی کے خاتمہ معاون بھی ثابت ہوا ہے اس کے تحت اورناذ شدہ قوانین پر عمل درآمد کرتے ہوئے رواں ماہ کے دوران ساؤنڈسسٹم کی خلاف ورزی پر7، عارضی قیام گاہ آرڈیننس کے تحت12 ،حساس تنصیبات کے 13 اورسولہ ایم پی او کا 1 مقدمہ درج کیا گیا پی آر او ٹو ڈی پی او اوکاڑہ محمد خالد اور علی اکبر کے مطابق ڈکیتی ، سرقہ مویشی اور سرقہ بالجبر جیسے واقعات کی روک تھام اوکاڑہ پولیس کے ترجیح ہے جس کے لئے رواں ماہ میں ڈکیتی,سرقہ مویشی اور سرقہ بالجبرمیں ملوث7گینگ گرفتار کر کے27ملزمان کو حوالات جوڈیشل بھجوایا گیا گرفتار شدہ ملزمان سے مال مویشی ، موٹر سائیکل ، نقدی و دیگر اشیاء کل مالیتی 3559350/- روپے برآمد کی گئیں کرائم میں کمی کے لئے ناجائز اسلحہ کی برآمدگی اہم ترین ذمہ داری گردانی جاتی ہے جس کے لئے رواں ماہ کے دوران اسلحہ کے 85مقدمات درج ہوئے جن میں دورائفل دس بندوق تین ریوالور66 پسٹل تین کاربین ایک خنجراور(399) گولیاں برآمدکی گئی ہیں اشتہاری مجرمان کے گرفتاری کے لئے تمام تھانہ جات نے اپنی کاردگی کی طرف خصوصی توجہ دی جس کے نتیجہ میں رواں ماہ کے دوران515مجرمان اشتہاری جن میں61مجرمان اشتہاری اے کیٹگری ،454مجرمان اشتہاری بی کیٹگری شامل ہیں جبکہ52عدالتی مفرور ان گرفتار کیے گئے سماجی برائیوں کے خاتمہ کے لئیجاری مہینہ میں کے دوران منشیات کے 91مقدمات درج ہوئے جن میں ملزمان سے (15.960)کلو گرام چرس، (1589)بوتل شراب اورسات چالو بھٹیاں برآمد ہوئیں اسی طرح نوجوانوں کو جواء کی لت ڈالنے والے قمار بازوں کے خلا ف بھر پور کارروائی کرتے ہوئے اسی مہینہ میں کریک ڈاؤن کر تے ہوئے10مقدمات درج کر کے جواء پر لگی ہوئی بھاری رقم برآمدکر لی گئی اور اس وقت ملزمان جیل کی ہوا کھانے پر مجبور ہیں ڈی پی او ذیشان اصغر کے مطابق محرم الحرام میں امن و امان کے قیام پر مکمل فوکس رکھا جائے گا اور کسی فرد کو قانون سے تجاوز ہونے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی ۔
