crime stories in okara 330

اوکاڑہ ،محنت کش کی بیٹی سے مبینہ زیادتی کےملزم کے خلاف مقدمہ درج

محنت کش کی بیٹی سے زیادتی کرنے والے ملزم کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کر لیا تفصیلات کے مطابق تھانہ ستگھرہ کے علاقہ8ون آر کے رہائشی جعفر ولد حشمت نامی محنت کش نے تھانہ میں درخواست دی کہ اس کی بیٹی عنبرین کو ایک سال قبل اختر آباد کے رہائشی ندیم شاہ ولد فرمان شاہ نے اپنے گھر میں25سو ماہوار پر ملازمہ رکھا تھا عنبرین ندیم شاہ کے ساتھ اس کے گھر میں ہی رہتی تھی جہاں ندیم شاہ نے اس کی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا جس سے اس کی بیٹی حاملہ ہو گئی اور ایک بچی کو جنم دے دیا اس دوران عنبرین ندیم کے گھر سے فرار ہو کر واپس گھر آ گئی جس نے گھر آ کر بتایا کہ ندیم شاہ سید نہ ہے بلکہ عیسائی ہے جس نے ا سکے ساتھ مبینہ طور پر متعدد بار زبردستی زیادتی کی ہے پولیس نے عنبرین کے والد جعفر کی مدعیت میں ملزم ندیم شاہ کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہے جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں ڈی ایس پی رینالہ خورد انعام الحق کے مطابق ملزم کی گرفتاری کا حکم دے دیا گیا ہے جس کو گرفتار کر کے ڈی این اے کروایا جائے گا اگر ملزم کی جانب سے بچی سے زیادتی ثابت ہو گئی تو ا سکے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

Subscribe
ہماری تمام سٹوریز اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کیلئے سبسکرائب کیجئیے
I agree to have my personal information transfered to MailChimp ( more information )

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.