shaikh rasheed visits okara rialway station 674

اوکاڑہ ،وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد کی اوکاڑہ آمد،بلاول بھٹو کو آڑے ہاتھوں لیا

اوکاڑہ،وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد آج اوکاڑہ ریلوے سٹیشن پہنچے جہاں پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ ریلوے کے نظام کو مزید بہتر کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔اپنی پریس کانفرنس میں انہوں نے شریف برادران اور بلاول بھٹو زرداری پر شدید تنقید کی اور آصف زرداری کو سب سے بڑا گٹر قراردیا۔اس موقع پر انہوں نے بلاول بھٹو بارے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ بلاول بھٹو بنیں بلاول زرداری نہ بنیں ۔انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ وہ بلاول کی فنی خرابی سے آگاہ ہیں اور ان کی گفتگو کا جواب پانچ فروری کو فیصل آباد میں دیں گے۔یاد رہے اس سے قبل بلاول بھٹو زرداری شیخ رشید کو پنڈی کا شیطان کہہ چکے ہیں جس کے بعد دونوں میں لفظی جنگ جاری ہے.ان کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان میں کرپشن کی ہرگز گنجائش نہیں ہے عمران خان کسی کو معاف نہیں کریں گے نہ کسی کیساتھ ڈیل ہوگی اور نہ کسی کو ڈھیل دی جائیگی.۔شیخ رشید کے دورے کے دوران ریلوے سے جبری طور پر نکالے جانیوالےملازمین نے احتجاج بھی کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں