okara news 504

اوکاڑہ ،وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے تحت تحفیظ القرآن کے امتحانات جامعہ عثمانیہ گو ل چو ک اور بیت الصالحات میں منعقد ہوئے

اوکاڑہ ،وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے تحت تحفیظ القرآن کے امتحانات جامعہ عثمانیہ گو ل چو ک اور بیت الصالحات میں منعقد ہوئے،جامعہ عثمانیہ سنٹر کے نگران اعلی قاری سعید عثمانی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ جامعہ عثمانیہ سنٹر میں اوکاڑہ شہر سے دوسوسے زائد حفاظ کرام امتحانات میں شریک ہیں جبکہ طالبات کے لیے بیت الصالحات کوسنٹر مقرر کیا گیا ہے اس موقع پر نگران امتحانات مولانا کلیم اللہ رشیدی ،سرپرست مولانا غلام محمود انور،مولانا عبید الرحمن اور قاری سعید بن شہید بھی موجود تھے قاری سعید عثمانی نے بتایا کہ 14اپریل سے تحریری امتحانات کا آغاز پاکستان بھر میں بشمول فاٹا ،آزاد کشمیر، گلگت بلتستان میں بیک وقت شروع ہو گا جس میں356668 طلبا وطالبات شریک ہونگے جبکہ شعبہ درس نظامی میں طلبا کی تعداد 110656اور طالبات کی تعداد 169528ہوگی تحفیظ القرآن جس کا امتحان مکمل ہوگیا ہے اس میں طلبا کی تعداد پاکستان بھر میں 60640اور طالبات کی تعداد 13203 شریک ہوئی قاری سعید عثمانی نے مزید بتایا کہ سنٹر میں آنے والے طلبہ اور اساتذہ کرام کے لیے ایئر کولرز، کھانے اور ٹھنڈے پانی کا مکمل انتظام کیا گیا ہے تاکہ طلبہ یکسوئی اور توجہ کے ساتھ امتحانی مراحل سے گزر سکیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں