اوکاڑہ ،پاکستان پیپلز پارٹی اوکاڑہ سٹی کے زیر اہتمام ذوالفقارعلی بھٹو شہید کی 39ویں برسی ضلعی سیکرٹریٹ جی ٹی روڈ پر انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی اس موقع پر پارٹی کار کنان نے قر آ ن خانی کی اور لنگر تقسیم کیا گیاپاکستان پیپلز پارٹی اوکاڑہ سٹی کے صدر عالم شیر لودھی ، سینئیر صدر ملک ریاست علی، جنرل سیکرٹری راو رفیق ساجد ، ایڈیشن سیکرٹری شاہد محمود اور انفارمیشن سیکرٹری سلمان احمد قریشی نے پارٹی ورکروں سے خطاب کرتے ہوئی کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید نے پاکستان کیلئے عظیم کارنامے انجام دیے اور اپنی جان بھی عوام پر قربان کر دی۔ یہی وجہ ہے بھٹو آج بھی عوام کے دلوں پر زندہ ہے اور صدیوں عوام کے دلوں پر حکمرانی کرتا رہے گا۔ذوالفقار علی بھٹو کے سیاسی فکر پر عمل کرتے ہوئے ہم سب مل کر چئیر مین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں عوام کے دکھوں کا مداوہ کریں گے۔ پیپلز پارٹی کے جیالوں کی اصل طاقت بھٹو کا فلسفہ ہے ۔ جو ابن الوقت لوگ پارٹی کو چھوڑ گئے وہ عوام میں بے وقت ہو کر رہ گئے ہیں۔ عوام کے حقوق کیلئے بھٹو کے خاندان کی لا زوال قربانیاں پیپلز پارٹی کی سیاسی تاریخ ہے اور پارٹی منشور آگے بڑھنے کیلئے واضح راستہ ہے ۔ذوالفقار علی بھٹو نے موت کو گلے لگایا اور اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا۔ عظیم باپ کی عظیم بیٹی محترمہ بینظیر بھٹو نے بھی عوام کے درمیان جان دے دی اور محترمہ ہی کی کوششوں سے جمہوری نظام بحال ہوا جس میں آج نام نہاد تبدیلی کے دعویدار اور ترقی کے جھوٹے علمبردار لوٹ مار میں مصروف ہیں۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا آصف علی زرداری نے سیاسی فہم و فراست سے سینیٹ میں کامیابی حاصل کی اسی طرح آئندہ وفاق میں بھی حکومت پیپلز پارٹی ہی بنائے گی۔ عوام نواز شریف کی طرح ان کے چھوٹے بھائی سے بھی نجات چاہتے ہیں۔ ان شریف برادران نے ملک کو تباہی کی طرف دھکیل دیا ہے ۔
