jup pakitsn syed safdar shah gilani in okara 585

اوکاڑہ ،پاکستان کوسیکولر اسٹیٹ بنانے کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں،سید محمد صفدر شاہ گیلانی

اوکاڑہ ،جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید محمد صفدرشاہ گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان کوسیکور اسٹیٹ بنانے کیلئے کوششیں جاری ہیں ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی ہونے والے لبیک یارسول اللہ تحریک علماء مشائخ ونگ کے سربراہ مولانا پیر محمد خالد زاہد اشرفی کی عیادت کیلئے ان کی رہائشگاہ اشرفی ہاؤس محبوب ٹاؤن میں آمد کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہا کہ پاکستان میں موجود غیر ملکی آقاؤں کے اشاروں پر ناچنے والے حکمران اور بعض سیاسی جماعتیں پاکستان کوسیکور اسٹیٹ بنانے کیلئے سر توڑمحنت کر رہی ہیں ایسے حالات میں اسلام پابند عناصر کو ایک پلیٹ فارم متحد ہوکر اس سازش کا مقابلہ کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سینٹ کی قائمہ کمیٹی سمیت اگر پارلیمنٹ نے ناموس رسالت قانون میں ترمیم کی کوشش کی تو یہ کرڑوں مسلمانوں ایمان پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش ہوگی اسے ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا ۔پاکستان میں تحفظ ناموس رسالت کی خاظر جان کی بازی لگا دینے والے مسلمان کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے انہوں نے آئندہ عام انتخابات تحفظ ختم نبوت کے وفاداروں اور غداروں کے درمیان ہوں گے۔ایم ایم اے مردہ گھوڑے ہے اور یہ ایک خاص موقع پر بنایا گیا اتحاد تھا ۔مولانا شاہ احمد نورانی اور قاضی حسین احمد مرحوم کے بعد یہ اتحاد اپنی افادیت کھو چکا ہے انہوں نے کہا کہ JUI(ف)کے سر براہ مولانا فضل الرحمن متنازعہ ترین مذہبی رہنماء ہے اور ان کی سیاست مفاد پرستی پر مبنی ہے۔ختم نبوت کے خلاف سازش کرنے والے حکمرانوں کا یہ آخری الیکشن ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ سینٹ الیکشن میں ہارک ٹریڈنگ کے خلاف چیف جسٹس از خود نوٹس لیں یہ بہت بڑی لعنت ہے اس کا خاتمہ بہت ضروری ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں