liaqat baloch news in okara 557

اوکاڑہ ،پاکستان کو واچ لسٹ میں ڈالنا حکمرانوں کی ناکام خارجہ پالیسی ہے، لیاقت بلوچ

اوکاڑہ ، جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا کہ پاکستان کو واچ لسٹ میں ڈالنا حکمرانوں کی ناکام خارجہ پالیسی ہے امریکہ اور ملک دشمن اشتہاری ملک کے مفادات کو نقصان پہنچا نا چا ہتے ہیں پاکستان کے سی پیک مخالف ممالک جس میں انڈیا سر فہرست ہے امریکہ پاکستان کو اپنا غلام بنا نا چا ہتا ہے پاکستان امریکہ کے ڈومور کے مطا لبہ اورامریکی امداد کو ٹھکرادے افواجِ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بے مثال قربا نیاں دیں ہیں خارجہ پالیسی ملک کی ریڈھ کی ہڈی ہو تی ہے لیکن موجودہ حکمران اس ریڈھ کی ہڈی کو ختم کر نے میں مصروف ہیں اِن خیالات کا اِظہار انہوں نے امیر جماعت اسلامی ضلع اوکاڑہ چوہدری رضوان احمد کے ہمراہ اوکاڑہ کے سینئر صحا فیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا لیاقت بلوچ نے کہا کہ میاں برادران نے ملک کو تباہی کے دھا نے پر لا کھڑا کیا ہے ہم کرپشن فری پا کستان کے زریعہ ملک کے لٹیروں کو نہیں چھوڑیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں پاکستانی قوم کے ساتھ مذاق کررہے ہیں ملک میں بے روز گاری اور مہنگائی بڑھ رہی ہے جس سے ملک کو معاشی طور پر نقصان ہورہا ہے عوام کو چاہیے کہ وہ کر پٹ اشرافیہ کے خلاف جماعت اسلامی کا ساتھ دے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم کو چاہیے کہ وہ جماعت اسلامی پاکستان کی کرپشن فری پاکستان مہم کا حصہ بن جائے کیونکہ ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک کو کر پشن سے صاف اور پاک کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں