اوکاڑہ، پنجاب بار کونسل کے چیئرمین منیر حسین بھٹی نے سال 2018کے لیے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اوکاڑہ کے معروف وکیل مرزا ذوالفقار علی ایڈووکیٹ کو چیئرمین ڈسٹرکٹ اینٹی کرپشن کمیٹی نامزد کردیا ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ، شہر ی حلقوں نے مرزا ذوالفقار علی ایڈووکیٹ کی بطور چیئرمین نامزدگی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس فیصلہ سےضلع اوکاڑہ کے محکمہ جات میں کرپشن پر قابو پایا جائے گا.
