اوکاڑہ ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرحسن اسد علوی نے تھانہ شاہبھور کا ملاحظہ کیا ملاحظہ کے دوران تھانہ کی صفائی اور ریکارڈ پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے ایس ایچ او نواب ڈوگر اورفرنٹ ڈ یسک کے عملہ کو شاباش دی ترجمان پولیس کے مطابق ڈی پی او حسن اسد علوی نے تفتیشی افسران سے میٹنگ کر تے ہوئے کہا کہ تفتیش کے نام پر سائیلین سے پیسے وصول کرنے والا تفتیشی افسر خود کو معطل سمجھے ہر تفتیش پر اُٹھنے والے اخراجات کا بل بنا کر پیش کیا جائے جس کی ادائیگی حکومت پنجاب کے فراہم کردہ فنڈ سے کی جائے گی زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد حقائق کی روشنی میں یکسو کیا جائے اللہ تعالیٰ نے آپ کو جو اختیارات دئیے ہیں وہ آ پ کے پاس بطور امانت ہیں آپ ان اختیارات کومظلوموں ،غریبوں کی دادرسی کے لیے استعمال کریں تاکہ مخلوق خد اکی خدمت کی جا سکے گشت کے نظام کو مزید موثر کیا جائے مقامی لوگوں سے ملکر ٹھیکری پہرہ کو فعال کریں نیشنل ایکشن پلان پر سو فیصد عمل درآمد کیا جائے ۔
