اوکاڑہ ،ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کا چارج سنبھالنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کو آرٹر ہسپتال کا دورہ ۔انہوں نے میڈیکل وارڈ،سرجیکل وارڈ ،زچہ وارڈ اور نرسری کا معائنہ کیا ۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد ہسپتال میں داخل مریضوں سے ہسپتال کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات اور مفت ادویات کی فراہمی بارے دریافت کیا ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت ہسپتالوں میں بہترین علاج معالجہ اور مفت ادویات کی فراہمی کے لئے جو اقدامات کر رہی ہے اس کا براہ راست فائدہ مریضوں کو ہونا چاہیے ۔ڈاکٹر ارشاد احمد نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے معاملات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف مریضوں کو بہترین علاج معالجہ کی فراہمی کے لئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کرے ۔اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ ،ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کو آرٹر ہسپتال ،ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر چوہدری طاہر امین اور دیگر متعلقہ افسران بھی ا ن کے ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے ہسپتال کا استقبالیہ اور میڈیسن سٹور کا بھی معائنہ کیا اور ہدائیت کی کہ مریضوں کو 24گھنٹے مفت ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ نے ہسپتال میں مریضوں کو فراہمی کی جانے والی تشخیص اور علاج معالجہ کے لئے فراہم کی جانیو الی سہولیات سے متعلق بریفنگ دی ۔
