اوکاڑہ ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرحسن اسد علوی اور ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد سے متحدہ علماء کونسل رینالہ خورد کے عہد دران نے ڈی پی او آفس میں میٹنگ کی ترجمان پو لیس کے مطابق میٹنگ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوامیٹنگ میں تحیصل بھر کی لاء اینڈآرڈ رکی مجموعی صورت حال زیر غور لائی گئی اس موقع پر ڈی ایس پی رینالہ سرکل انعام الحق بھی موجود تھے متحدہ علماء کونسل کے ممبران نے اوکاڑہ پولیس کو زبر دست انداز میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ جس طرح اوکاڑہ پولیس نے عوام کے جان ومال کا تحفظ کیا اور کر رہی ہے وہ قابل تحسین ہے سرپرست اعلیٰ مولانا قاری محمدامین قادری،عہددران مولانا عاشق رسول صدیقی،مولانا محمد اکرم ضیاء،مولانا قاری محمد اکرم صدیقی،مولانا قاری غلام مرتضیٰ نوری میڈیا ایڈوائز راؤ عتیق گوہر و دیگر نے اپنے خیالات کا اظہا رکرتے ہوئے کہا کہ وطن پاک کے امن وامان کے لیے ہمار ی جانیں بھی حاضر ہیں سرپرست اعلیٰ مولانا قاری محمدامین قادری،نے کہاکہ متحدہ علماء کونسل علاقائی امن وامان کے قیام کے لیے ہر لحمہ انتظامیہ کا ہراول دستہ ثابت ہوگی کسی بھی شر پسند عناصر کو تخریب کاری کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی مولانامحمد امین قادری نے کہا کہ ہمار ا رب ایک ہے ہمارا قرآن ایک ہے ہمارا نبی ایک ہے ہمارا ملک ایک ہے اور ہم ایک جھنڈا تلے بھی ایک ہیں ڈ ی پی او اوکاڑہ حسن اسد علوی نے کہا کہ یہ سب آ پ کے تعاون سے ممکن ہوا ہے انہوں نے کہا کہ متحدہ علماء کونسل کے ممبران کی ہم آہنگی کی مثالیں ضلع بھر میں دی جاتی ہیں۔
