اوکاڑہ ,ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا ہے کہ کاشتکاروں کے مفادات کا تحفظ تمام سرکارای اداروں کی اولین ترجیح ہے وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی برا ہ راست کسان کی ترقی اور خوشحالی سے جڑی ہوئی ہے پنجاب حکومت نے کاشتکاروں کی بہتری اور سہولت کے لئے اب تک جو اقدامات کئے ہیں ماضی میں ان کی مثال نہیں ملتی بلا سود قرضوں کی فراہمی ،کھادوں،زرعی ادویات ،زرعی آلات و مشینری پر سبسڈی ،کسان کارڈ اور کاشتکاروں کی راہنمائی کے لئے متعدد پروگرا م اس بات کے مظہر ہیں کہ پنجاب حکومت زراعت کو ترقی میں بنیادی اہمیت کا حامل سیکٹر سمجھتی ہے اور اس کی بہتری کے لئے دن رات کو شاں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی ایگر ی کلچر ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں اسسٹنٹ کمشنرز،کسان اتحاد اور کسان بورڈ کے نمائندوں سمیت ،زرعی ادویات و کھاد ڈیلرز کے نمائندوں سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع محمد فاروق جاوید نے ضلع میں فصلوں کی کاشت کے اہداف ،پیداوار ،سرکاری سطح پر کسانوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات ضلع میں کپاس چاول ،مکئی ،آلو ،امرود اور کنو کے پیداواری مقابلہ جات ،کچن گارڈننگ کے لئے بیجوں کی فراہمی ،سبسڈی پر دالوں کے بیج اور دیہات کی سطح پر منتخب کاشتکاروں کو گندم کے بیج کی مفت فراہمی کے لئے حکومتی احکامات پر عمل در آمد سے متعلق بریفنگ دی ۔اجلاس کو ضلع میں پختہ کھالہ جات کی تعمیر ،ٹنل ٹیکنالوجی ،لیزر لینڈ لیولر اور زرعی مقاصد کے لئے سولر سسٹم کی فراہمی کے لئے اب تک کئے گئے اقدامات اور اہداف کے حصول سے متعلق معاملات زیر بحث آئے ۔کسان اتحاد اور کسان بورڈ کے نمائندوں نے مارکیٹ میں آلو کی قیمت فروخت پر اپنی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ آلو کی بیرون دنیا درآمد کے لئے حکومت نئی منڈیاں تلاش کرنے کے لئے اقدامات کرے تاکہ کاشتکاروں کو ان کی پیداوار کا معقول معاوضہ مل سکے ۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ کسان بورڈ اور کسان اتحاد کے نمائندوں کی سفارشات کو متعلقہ فورم تک پہنچایا جائے گا اور ضلع کی سطح پر ایسے تمام اقدامات کئے جائیں گے جن سے کاشتکاروں کو ان کی پیداوار کا بہتر معاوضہ مل سکے ۔
