اوکاڑہ ،چوک دیپالپور کے قریب واقع کاٹن فیکٹری جو کہ سلیمان نامی شخص کی ملکیت ہے اس کو اچانک آگ لگ گئی آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ انچارج مرزا یونس مشینری اور ماتحت ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچے جنہوں نے چھ گھنٹے کی مسلسل جدو جہد سے آگ پرقابو پالیا اس دوران چیر مین بلدیہ چوہدری اظہر ،ڈی ا یس پی سٹی ا ور طارق محمود پرویا موقع پر پہنچ گئے پولیس آگ لگنے کے واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے ۔
