commissioner sahiwal ali bahadar qazi news 670

اوکاڑہ ،کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی نے ڈی ایچ کیو اور اوورہیڈ برج کا معائنہ کیا

اوکاڑہ ،کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی کا ضلع اوکاڑہ کا دورہ۔انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کو آرٹر ہسپتال ،زیر تعمیر اوور ہیڈ برج اور کمپیوٹر آئزڈ لینڈ ریکارڈ سنٹر کا معائنہ کیا ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد ،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ حبیب جیلانی سمیت متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔علی بہادر قاضی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کو آرٹر ہسپتال میں ایمرجنسی وارڈ سمیت مختلف شعبوں کا دورہ کیا مریضوں سے ہسپتال کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات اور مفت ادویات کی دستیابی سے متعلق بھی دریافت کیا ۔انہوں نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے ڈاکٹرز اپنے آ پ کو وقف کریں پیرا میڈیکل سٹاف مریضوں کی خدمت کو سب سے اولین فوقیت دیں انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب شعبہ صحت کو سروس ڈیلیوری کے حوالہ سے سب سے مقدم رکھے ہوئے ہے اور اس سلسلہ میں کروڑوں روپے کے فنڈز فراہم کئے جا رہے ہیں پنجاب حکومت مریضوں کے سرکاری ہسپتالوں میں بہترین علاج معالجہ کے لئے تمام اقدامات کر رہی ہے ۔بعد ازاں انہوں نے زیر تعمیر اوور ہیڈ برج پر جاری تعمیراتی کام کا بھی جائزہ لیا انہوں نے ہدائیت کی کہ 77کروڑ 88لاکھ روپے کی لاگت سے بننے والے اس منصوبہ کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو بلا رکاوٹ آمد و رفت کی سہولت دستیاب ہو سکے اور اوور ہیڈ برج کے ساتھ ساتھ کاروباری مراکز میں معاشی سرگرمیاں تیز ہو سکیں جس پر ایکسئین ہائی وے جواد اصغر نے بتایا کہ مئی کے دوسرے ہفتے میں اوور ہیڈ برج کو ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گابعد ازاں انہوں نے کمپیوٹر آئزڈ لینڈ ریکارڈ سنٹر کا بھی دورہ کیا انہوں نے مختلف کاؤنٹرز پر فرد و دیگر ریکارڈ حاصل کرنے والے شہریوں سے کمپیوٹر آئزڈ لینڈ ریکارڈ سنٹر پر دستیاب سہولیات اوردرپیش مشکلات سے متعلق بھی پوچھا انہوں نے ہدائیت کی کہ لینڈ ریکارڈ سنٹر پر آنے والے شہریوں کو بلا تاخیر فرد ملکیت سمیت دیگر ریکارڈ کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں