okarapolice ki karwai manshiat frosh girftar 563

اوکاڑہ پولیس ان ایکسشن، 14منشیات فروش گرفتار،قبضے سے چرس ، شراب اور ناجائز اسلحہ بر آمد

ڈی پی او اوکاڑہ حسن اسد علوی کی خصوصی ہدائت پر اوکاڑہ پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف گرینڈ آپریشن کرکے علی رضا ولد غلام قادر سے 1کلو 600گرام چرس، افتخار احمد ولد علی شیر سے 1کلو 300گرام چرس، محمد امجد ولد محمد انور سے 270گرام چرس، غلام احمد ولد محمد منیر احمد سے 30لیٹر شراب، شہزاد علی ولد نزاکت علی سے 12لیٹر شراب ، حسنین شاہ ولد محمد اشرف شاہ سے 23لیٹر شراب، سید محمد قذافی ولد سید اظہار شاہ سے 20لیٹر شراب ، رضا احمد ولد محمد شریف سے 4بوتل ولائتی شراب ، علی حسن ولد بشیر احمد سے 12بور کاربین ، علی شیر ولد محمد لطیف سے 30بور پسٹل ، مشتاق ولد حاکم سے 12بور بندوق ، حسن علی ولد محمد رمضان سے 30بور پسٹل ، اظہر ولد نور محمد سے 12بور کاربین اور محمد اشرف ولد محمد خان سے 30بور پسٹل برآمد کرکے تما ملزموں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں