400

اوکاڑہ ، دی سٹی سکول اوکاڑہ کیمپس میں اوپن ڈے کا انعقاد

اوکاڑہ ،بچوں کی ذہنی اور جسمانی صلاحیتوں کو پرکھنے کے لیے نصابی کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیاں انتہائی اہم ہیں،نونہا لان وطن کی شخصیت میں قابل اساتذہ کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ،وطن عزیز کے روشن مستقبل کے لیے دینی اور ملی جذبہ سے سر شار ہوکرپرائیویٹ سیکٹر کے تعلیمی ادارے قابل قدر کام کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار اوپن ڈے کے موقع پر دی سٹی سکول اوکاڑہ کیمپس میں ماہر تعلیم ،وکلاء ،انتظامی افسران ،صحافیوں،علماء اور والدین نے کیا اس موقع پر پرنسپل سکول ہذا مس نادیہ اشرف نے کہا کہ بچوں کو نصابی تعلیم کے ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں کا بھر پور موقع فراہم کیا جا رہا ہے سابق سینئر نائب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مس صائمہ رشید ایڈووکیٹ ،انچارج ریسکیو 1122چوہدری ظفر اقبال ،صدر ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس محمد مظہررشید چودھری اور دیگر نے کہا کہ اوپن ڈے کے انعقاد سے طلبہ کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا شاندار موقع ملتا ہے اس دن کی مناسبت سے بچوں نے سولر سسٹم ، ونڈ انرجی ، جیو تھرمل پاور ، پوٹیشنل انرجی ، وولٹیج ٹرانسمشن ، سولر پینل ، نظام انہضام او ردیگر سائنسی ماڈلز کی نمائش کی اس موقع پر طلبہ نے مہمانوں کے سوالوں کے بھی جواب دیئے اور سائنسی ماڈلز کے بارے میں معلومات دیں طلبہ کے لیے سکول انتظامیہ نے پتلی تماشہ کے زریعے بچوں اور مہمانوں کو خوبصورت پیغامات دیئے ۔

Subscribe
ہماری تمام سٹوریز اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کیلئے سبسکرائب کیجئیے
I agree to have my personal information transfered to MailChimp ( more information )

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.