okara mai imam masjid qatal 335

اوکاڑہ ، نا معلوم افراد کی فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے

اوکاڑہ ، نا معلوم افراد کی فائرنگ سے دو مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق ہو گئے تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ فیصل پارک54ٹو ایل کے رہائشی اعجاز ججی کے گھر گزشتہ رات گئے نا معلوم مسلح ملزمان داخل ہو گئے جنہوں نے مبی فائرنگ کرتے ہوئے اعجاز ججی کو شدید زخمی کر دیا جس کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او اوکاڑہ حسن اسد علوی خود موقع پر پہنچے اور ڈی ایس پی صدر سرکل چوہدری ضیاء کو اس کیس کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ملوث ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا تھانہ بصیر پور کے علاقہ بھرپورہ چوک میں حویلی لکھا کا رہائشی ندیم نامی نوجوان اپنے عزیزوں کے گھر آیا تھا جو کہ گزشتہ رات اچانک لا پتہ ہو گیا جس کی نعش صبح قریبی فصلوں میں پڑی ملی جس کو نا معلوم افراد نے سر میں گولی مار کر قتل کیا تھا ایس ایچ او ملک طارق جاوید اعوان کے مطابق ڈیڈ باڈی کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر ندیم کی نعش کو ہسپتال منتقل کرتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے پولیس کے مطابق تاحال ندیم کے وارثان کی جانب سے اندارج مقدمہ کی درخواست موصول نہیں ہوئی جیسے ہی درخواست موصول ہوئی فوری مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا جائے گا ۔

Subscribe
ہماری تمام سٹوریز اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کیلئے سبسکرائب کیجئیے
I agree to have my personal information transfered to MailChimp ( more information )

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.