one whealing in okara 5 arrested 493

اوکاڑہ ، پولیس نے ون ویلنگ کرنے والے پانچ منچلوں کو گرفتار کر لیا

پولیس تھانہ صدر اوکاڑہ کو اطلاع ملی کہ زمان پارک اوکاڑہ کے قریب پانچ نوجوان دو موٹر سائیکلوں پر خطرناک انداز میں ون ویلنگ کر رہے ہیں جس پر سب انسپکٹر محمد اسلم اور سب انسپکٹر وارث علی نے بھاری نفری کے ہمراہ چھاپہ مار کر پانچ افراد ران عاطف محمود ولد رانا خالد محمود ، سید اسد اللہ ولد عبدالشکور ، شعیب سرفراز ولد سرفراز علی ، فدا حسین انوار اور اسامہ شاہد ولد محمد شاہد کو موٹر سائیکل نمبر این بی کے 3182اور موٹر سائیکل نمبر او کے اے 5672سمیت رنگے ہاتھوں قابو کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں