hujra okara chori incidents 362

اوکاڑہ , آتشین اسلحہ سے مسلح 5افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا، لاکھوں روپے کی نقدی اور سامان لوٹ کر فرار

اوکاڑہ ,محمدافضال ولد محمدبشیر قوم راجپوت سکنہ محلہ فاروق آباد اوکاڑہ نے تھانہ صدر درخواست دی کہ عارف ولد محمد صادق،لطیف ولد محمد صدیق اپنے بھائی اعجاز عرف ججی کے گھر واقع فیصل پارک 54والا روڈ میں موجود تھے اس وقت گھر میں اعجاز عرف ججی اور اس کی بیوی فرزانہ بی بی بھی گھر میں موجود تھے اچانک پانچ کس نا معلوم ملزمان گھر میں داخل ہو گئے۔ نامعلوم ملزمان نے اسلحہ کے زور پر سائل، محمد عارف مذکور، اعجاز عرف ججی اور فرزانہ بی کو یرغمال بنا لیا۔اسی دوران اعجاز عرف ججی نے مزاحمت کی تو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے اعجاز عرف ججی کو قتل کر دیا، نامعلوم ملزمان نے گھر میں موجود 5لاکھ روپے اور طلائی زیورڈھائی تولے مالیتی ڈھائی لاکھ روپے زبردستی اسلحہ کے زور پر نکال لیے اور موقع سے فرار ہو گئے ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے۔

Subscribe
ہماری تمام سٹوریز اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کیلئے سبسکرائب کیجئیے
I agree to have my personal information transfered to MailChimp ( more information )

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.