اوکاڑہ اور اس کے گرد و نواح میں ڈکیتی اور چوری کی سات وارداتوں میں لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، مویشی اور دیگر سامان چھین لیا گیا مزاحمت پر تشدد اور فائرنگ کے واقعات ،دو خواتین سمیت 53ملزمان کے خلاف مقدمات درج تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ کالونی کے رہائشی ظہیر عباس کی دکان کے تالے توڑ کر نامعلوم ملزمان 90ہزار روپے مالیت کا سامان کریانہ اور ایل سی ڈی تالے توڑ کر لے گئے نواحی چک 38ٹو آر اے میں محمد یوسف کی دکان کی چھت پھاڑ کر ریاض اور اس کے تین ساتھی سامان کریانہ اور نقدی مالیت ایک لاکھ بیس ہزار وپے لے گئے قصبہ حسین گڑھ میں طارق جاوید اور اس کی بھابھی کلثوم بی بی سے آٹھ ملزمان طارق، یٰسین اور عباس وغیرہ نے نقدی اور طلائی زیورات چھین لئے مزاحمت پر دونوں کوزخمی کردیا قصبہ اجو والاہ میں منیر احمد کے احاطہ مویشیاں سے امیر وغیر چھ ملزمان اسی ہزار روپے مالیت کے بھینس چر اکر لے گئے کوڑے جوڑے قصبہ کے رہائشی جاوید اقبال کے ڈیرے سے خورشید ،گلزار، اور علی شیر وغیرہ 23ملزمان تالے توڑ کر 70بوری کھاد اور چار ڈرم ڈیزل سمیت سامان لے گئے چک 19ون آر کے رہائشی شاہ نواز کی سولر پلیٹس 9نامعلوم ملزمان نے چھین لیں مزاحمت پر ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے پولیس نے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔
