اوکاڑہ , جے آئی یوتھ ضلع اوکاڑہ کی ایگزیکٹو یوتھ کونسل کا اجلاس زیر صدارت میاں محمدرفیع سکھیرا ہوا۔ اجلاس میں ضلع بھر کے تمام ذمہ داران نے شرکت کی ۔ سیکرٹری اطلاعات ملک عادل اسلم کے مطابق ضلعی صدر میاں محمد رفیع سکھیرا نے مشاورت کے ساتھ حیدر عباس کو ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ، طیب نذیر کو ڈپٹی سیکرٹری ، محمد جنید قریشی کو سٹی صدر زون 190اوکاڑہ جبکہ پیر علی رضا کو صدر زون189اوکاڑہ مقرر کردیا۔اور جنرل سیکرٹری غلام مصطفی نے تمام نامزد ذمہ داران کا نوٹیفیکشن جاری کردیا ۔
