اوکاڑہ ،فیصل آباد، پاکپتن، حافظ آباد، چنیوٹ، قصور، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خانیوال اورملتان میں زلزلے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں زلزلے کی شدت 4.3 محسوس کی گئی تاہم تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے.زلزلے آتے ہی لوگ گھروں اور دوکانوں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ اور استغفار کا ورد شروع کردیا.
