اوکاڑہ سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں زمین لرز اٹھی
آج ایک بار پھر پنجاب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جس کے نتیجے میں اوکاڑہ سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں زمین لرزاٹھی.زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.1 ریکارڈ کی گئی اور زلزلےکا مرکز لاہور سے 24 کلو میٹر دور مشرق میں تھا.زلزلہ آتے ہی لوگ استغفار اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل پڑے.علمائے کرام کا کہنا ہے کہ تمام زمینی و آسمانی آفات ہمارے اعمال کی ہی نتیجہ ہے اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنے اعمال کی درستی کریں اور اللہ کو راضی کریں.