norway national day held in okara 558

اوکاڑہ شہرمیں ناروے کے بادشاہ اورملکہ کیساتھ نیشنل ڈے آف ناروے منایا گیا

دو مرتبہ ناروے سے انویٹیشن اور سپانسر پر بلائے جانے کے بعد ویزہ ریجیکٹ ہونے پر پاکستانی نوجوان کی جانب سے پارٹی کا اہتمام کیا گیا .ناروے ایمبیسی کی جانب سے ویزہ نہ دیئے جانے پر نوجوان نے اپنے ٹیکنالوجی حب کے نوجوانوں اور اپنے دوستوں کے ہمراہ ناروے کاقومی دن منا کر ناروے میں مقیم نارویجن لوگوں کی محبت کا والہانہ جواب دیاجو دو سال سے نوجوان کو ٹیکنالوجی کانفرنس میں مدعو کر رہے ہیں لیکن ہر سال ویزہ آفیسر کی جانب سے اعتراض کہ پاکستانی افراد ناروے میں روزگار کیلئے جاتے ہیں اور واپس پاکستان آنا نہیں چاہتے یہ وہ اہم وجہ ہے جس کی وجہ سے پاکستانیوں کو ناروے کے ویزہ کے حصول میں دشواری کا سامنا رہتا ہے، تاریخ میں پہلی مرتبہ ویزہ ریجکشن پارٹی منانے والے نوجوان رانا محمد عمران ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ پارٹی منانے کا مقصد احتجاج ہر گز نہ ہے بلکہ اس کا مقصد پاکستانیوں کے زندہ دل ہونے کا ثبوت دینا ہے کہ پاکستانی ہر دم امن اور محبت کا پرچار چاہتے ہیں اور محبت کے جواب میں محبت کا اظہار ہماری اولین ترجیح ہے ہم زندگی کے ہر لمحہ کو بھرپور انداز میں جینا جانتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنے ویزے کی درخواست کو ریجیکٹ کرنے پر ویزہ آفیسر کا بے حد مشکور ہوں جس کی وجہ سے میں ناروے کا نیشنل ڈے پاکستان میں منا پایااور اس پارٹی میں بادشاہ اور ملکہ کیساتھ مل کر کیک کاٹناشاید ناروے جا کر بھی ممکن نہ ہو پاتا۔ویزہ ریجیکٹ پارٹی میں آنے والے مختلف طبقہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے پاکستان اور ناروے کے قومی ترانہ کی دھنوں کو بجانے کو سراہا اور بادشاہ اور ملکہ کیساتھ سیلفیاں کھینچ کر ناروے سے محبت کا اظہار کیا اس موقع پر ضلع اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والے ٹیکنالوجی کے طالب علموں،یوٹیوبر،فری لانسر، بلاگر،وڈیو ولاگر اور سٹارٹ اپس نے اس پارٹی کو علاقہ کیلئے خوش آئند قراد دیا کیونکہ ایسے چھوٹے چھوٹے اقدامات سے پاکستان کے دوسرے ممالک کے ساتھ تعلقات میں بہتری کا آنا اہم جز ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ اب دنیا ایک گلوبل ویلج ہے اور انٹرنیٹ کے ہوتے ہوئے ویزے کی شرط کے بغیر کسی بھی ملک کیساتھ پاکستان میں گھر بیٹھے کام کر کے بہترین روزگار کمایا جا سکتا ہے،ویزہ برخواست پارٹی میں میوزیکل بینڈ نے پرفارنس کی اور سب نے مل کر ناروے ڈے کا کیک بھی کاٹا۔ حاضرین نے پارٹی کے مہمان خصوصی بادشاہ اور ملکہ،ناروے کی منسٹر فارن افیئرز اور ابوظہبی یو اے ای میں ناروے ایمبسی کے ایمبیسڈر کی تصاویر کو ہاتھوں میں پکڑ کر ناروے نیشنل ڈے کا کیک کاٹااور ان کے چہروں کو اپنے چہروں پر سجا کر اس خاص دن کو بھرپور محبت اور امن کے پیغام کیساتھ منایا۔
norway national day held in okara

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں