اوکاڑہ ضلع کے ہردلعزیز چیئرمین میونسپل کمیٹی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے

حویلی لکھا(محمد احمد ساجد سے)چئیرمین میونسپل کمیٹی میاں شعیب قادر وٹو مستعفی ہوگئے ہیں ان کے استعفیٰ کی خبر سے عوام کو ایک بار تو بہت جھٹکا لگا کیوں کہ میاں شعیب قادر وٹو انتہائی اچھی شہرت کے مالک تھے اور اپنے چیئرمین شپ کے دورانیہ میں وہ حویلی لکھا ہی نہیں بلکہ اوکاڑہ اور پورے پنجاب میں مشہور ہوگئے تھے.لیکن اس کے بعد جب عوام کو معلوم ہوا کہ چئیرمین بلدیہ حویلی میاں شعیب قادر نے اپنے وعدے کے مطابق میاں معین احمد خان وٹو ایم این اے میاں نورالامین ناصر ایم پی اے کے احکامات کی پاسداری کرتے ہوئے دوسال کا عرصہ پورا ہونے پراپنے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے تو اس سے سب عش عش کراٹھے اور میاں شعیب قادر وٹو کو وعدے کی پاسداری کرنے والا انسان قراردیا.یادرہے میاں نورالامین وٹو نے ان کو دوسال کیلئے چیئرمین شپ دی اور پھر اس کے بعد نئے چیئرمین کا ان سے وعدہ لیا تھا جو انہوں نے پورا کیا اور آج اپنے وعدے کو پورا کردیا.دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ انہوں نے چیئرمین شپ سے اس دن استعفیٰ دیا جب وہ اپنی سالگرہ کا کیک بھی کاٹ رہے تھے.
mian shoaib qadar wattoo resigned haveli lakha chairman ship
shoaib qadar wattoo haveli lakha chairman resigned

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button