dpo okara on eid security 501

اوکاڑہ عید الفطر کے حوالے سے سیکیورٹی کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی، ڈی پی او

اوکاڑ ہ ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرحسن اسد علوی نے طیب سعید شہید پولیس لائن میں ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سے میٹنگ کرتے ہوئے عید الفطر کے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دیتے ہوئے کہا کہ عید الفطر مسلمانوں کا بڑامذہبی تہوار ہے نماز عید کے ضلع اوکاڑہ میں 841 مقامات پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جن میں عید الفطر کے 13اجتماع کھلے میدان میں ہونگے ڈی پی او اوکاڑہ حسن اسد علوی نے کہا کہ اہم مساجد اور کھلے اجتماعات پر مسلح پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے میٹل ڈیٹیکٹر کے ذریعے ہر فرد کی مکمل باڈی سرچنگ کے بعد داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی ۔نماز عید کے اوقات میں اوکاڑہ شہر کے اہم مقامات پر پولیس افسران واہلکاران کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نپٹنے کے لیے الرٹ رہیں گے ۔عیدالفطر کے موقع پر ضلع اوکاڑہ کے داخلی وخارجی راستو ں پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے جبکہ مساجد ، عباد ت گاہوں ، امام بارگاہوں اور دیگر مقامات پر پولیس اہلکاران کے ساتھ ساتھ لیڈیز پولیس کو بھی تعینات کیا گیا ہے ۔پولیس افسران واہلکار مرحلہ وائز ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ایلیٹ فورس اورموٹر سائیکل ا سکواڈ عید کی نماز کے اوقات میں متواتر گشت کریں گے نماز عید کے دوران امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے مسلح اہلکار بڑی شاہراہوں کے ساتھ ساتھ گلی محلوں میں بھی گشت کریں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارکوں اور تفریح گاہوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گااور دوران ڈیوٹی کسی بھی قسم کی غفلت لاپراہی ہر گز براشت نہیں کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں