live stock okara news 526

اوکاڑہ غلہ منڈی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق

اوکاڑہ غلہ منڈی میں دوہرے قتل کی واردات ہوئی ہے بتایا جاتا ہے کہ ایک کارنمبری LEC/20 ٹیوٹا کرولا ایک موٹرسائیکل کا پیچھا کرتی رہی جس پرو دو بھائی سوار تھے اورغلہ منڈی کے قریب ایک نجی بنک کے سامنے کار میں سوار دو مسلح افراد نے اقبال اور اختر نامی دو بھائیوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے دونوں بھائی موقع پر جاں بحق ہوگئے ہیں جاں بحق ہونیوالوں کا تعلق نواحی علاقے نورشاہ سے بتایا جاتا ہے.دن دیہاڑے دوہرے قتل کی اس واردات سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل چکا ہے.واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے.پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کو قبضہ میں لے کر کاروائی شروع کردی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں