dpo okara crime news 537

اوکاڑہ فیصل آباد سید والا روڈ مکمل ٹوٹ پھوٹ کا شکار،عوام کو شدید مشکلات کا سامنا

اوکاڑہ فیصل آباد روڈ سے لیکر سید والا کے مقام تک سڑک مکمل ٹوٹ چکی ہے روزانہ ہزاروں لوگ شہر کی طرف سفر کرتے ہیں۔ مگر حکومت کی عدم دلچسپی کی وجہ سے اس سڑک کا م نہیں ہو رہا جبکہ ملک میں اورنج ٹرین،میٹرواورموٹروے منصوبے شروع ہوکر پایہ تکمیل کو پہنچے مگر اس سڑک کی تعمیر کے فنڈ اب تک جاری نہیں ہوئے سکے اور اس علاقے کی عوام رحم وکرم پر چھوڑ دیا جیسے یہ کسی اور ملک کی مخلوق ہوں ستم ظریفی یہ ہے کہ حکومتی ایم این اے اور ایم پی اے اس منصوبے کی بجائے پانامہ لیکس کی حکومتی کرپشن کے دفاع میں ہروقت مصروف رہتے ہیں۔اور ان کو اپنے حلقہ کے عوام کے مسائل کے حل کی بجائے اپنی ٹکٹ کی فکر لگی ہوئی ہے۔ مقامی لوگوں اس سٹرک کی وجہ سے بہت ذیادہ پریشان ہیں اوکاڑہ اور سید والا کو ملانے والی واحد سڑک کی تعمیر میں تاخیر پھر سے الیکشن کی وجہ سے لیڈوں کا موضوع بحث بن جائے گئی ۔یاد رہے کہ اس سڑک کو بنے ہوے 10 سال سے زیادہ ہو گیے ہیں ہر حکومت اپنی پانچ سال بعد یہ خوشخبری علاقہ مکینوں کو سنا دیتی ہے اور یہ خوشخبری محض ایک اعلان ہی رہ گئی اب تک ۔ یہ سڑک ضلع اوکاڑہ، ننکانہ اور جڑانوالا کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے جس کی افادیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ پْل بننے سے اوکاڑہ سے براستہ لاہور، اسلام آباد تک کا سفر ایک سو ساٹھ کلومیٹر کم ہو جائے گا۔سڑک کے نہ بننے سے مقامی لوگ بہت ذیادہ پریشان ہے ۔مقامی سیاستدانوں کی جانب سے اس مسئلے کو اجاگرنہیں کیا گیاوزیر اعظم پاکستان نے 23مارچ کو سید والا پْل کا افتتاح کیا شہریوں کا کہنا ہے کہ پے در پے حکومتوں کے اعلانات اور افتتاح کے باوجود سڑک کی تعمیر و تکمیل آج بھی ایک سوالیہ نشان ہے جو کہ مقامی لوگوں کے ساتھ سراسر زیادتی ہے چیف جسٹس سے درخواست ہے کہ ضلعی حکومت سے خصوصی فنڈ جاری کروئے جائے تاکہ سڑک کی تعمیرمیں اور تاخیر کا شکار نہ ہو مختلف گاوٗں کے لوگوں کا کہنا تھا کہ انہیں اپنی فصل منڈی تک پہنچانے کے لئے اضافی کی کلومیٹر اور ستر روپے فی من کے حساب سے کرایہ اس سال نہ دینا پڑئے اگر یہ سڑک بن جائے مقامی کاشت کاروں کی منڈیوں تک رسائی بھی آسان ہو جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں