اوکاڑہ مسلم لیگ ن کا گڑھ تھا ہے اور رہے گا،ملک علی عباس کھوکھر 237

اوکاڑہ مسلم لیگ ن کا گڑھ تھا ہے اور رہے گا،ملک علی عباس کھوکھر

پاکستان مسلم لیگ کے رہنما اور ایم پی اے ملک علی عباس کھوکھر نے کہا ہے کہ23 مئی کا جلسہ صرف بارش کی وجہ سے کینسل ہوا ہے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر عوام میں منفی پراپیگنڈہ نہ پھیلائیں جلد نئی تاریخ کا اعلان کر دیا جائے گا

انہوں نے کہا کہ ضلع اوکاڑہ ن لیگ کا گڑھ ہے سوشل میڈیا پر چند شر پسند عناصر جلسہ کینسل ہونے پر اپنے آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے پراپیگنڈہ کررہے ہیں۔ انہوں نے اوکاڑہ ڈائری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں جلسہ میں قافلوں کی شکل میں جانے والے دوستوں کا بے حد مشکور ہوں اب مریم نواز اور وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز جلد ہی نئی تاریخ کا اعلان کریں گے

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا سوشل میڈیا سیل حکومت کے خلاف گمراہ گن پروپیگنڈہ کر رہا ہے مگر پاکستان کی باشعور عوام ان کو خوب اچھی طرح پہچان چکی ہے انشااللہ جلد اوکاڑہ میں ایک بڑا اور تاریخی جلسہ ہوگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں