okarapolice ki karwai manshiat frosh girftar 487

اوکاڑہ منشیات فروشوں کی شامت آگئی،بارہ گرفتار،شراب کی دو چالو بھٹیاں بھی پکڑی گئیں

اوکاڑہ، ضلعی پولیس نے منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ کے ملزمان کے خلاف کارروئی کرتے ہوئے بارہ ملزمان کوگرفتار کرلیا دو فرار ہوگئے دو چالوبھٹی شراب سمیت بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق پولیس نے باہمنی والا قصبہ میں چھاپہ مارکر محمد بشیر اور فیاض کو گرفتار کرلیا جب کہ تیسراساتھی ثنااللہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے ملزمان سے چالوبھٹی اور 90لیٹر شراب برآمد کر لی گئی قصبہ قطب ساڑھوسے محمد یار اور ارشاد سے چالو بھٹی شراب اور 55لیٹر تیا رشراب برآمد کر لی گئی ہے چک 45ایس پی کھوتی پور کے رہائشی سردار علی سے 28لیٹر شراب اور شفارت علی سے 18لیٹر شراب برآمد ہوئی ہے دریں اثنا پولیس نے احمد علی سکنہ 26جی ڈی ،ذوالفقار علی عرف پیارا سکنہ 13فور ایل ،اللہ بخش سکنہ بھومن شاہ ،جاوید سکنہ 76ڈی، محمد اقبال سکنہ 76ڈی سلطان سکنہ ہڑپہ ، محمد حسین سکنہ حسین گڑھ اور علی راجہ سکنہ شاہ پور سے الگ الگ طور پر پسٹل 30بور برآمد کئے گئے ہیں جب کہ تصور حسین سکنہ ننکانہ سے بندوق پمپ ایکشن برآمد ہوئی ہے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں