کچھ ہی دیر پہلے 52 ٹو ایل کے قریب سے کار سواروں کو لوٹ کر فرار ہونے والے ڈاکوؤں کا ٹریفک پولیس سے سامنا ہوگیاجس پر انہوں نے پٹرولنگ گاڑی پر فائرنگ کردی اور فرار ہونے کی کوشش کی مگر موٹروے پولیس نے تعاقب جاری رکھا اور اس دوران دونوں اطراف سے فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوتا رہا سات کلومیٹر کی اس کشمکش میں دوڈاکوجن کے نام توقیر سکنہ پاکپتن اور افضل سکنہ صابری کالونی زخمی ہوگئے جن گرفتار کرلیا گیا ہے تھانہ صدر اوکاڑہ نے گرفتار ڈاکوؤں کو نامعلوم پر منتقل کردیا ہے. مقامی لوگوں نے موٹروے پولیس کو اس دلیری پر زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے.
