diputy commisioner okara rizwan nazir 710

اوکاڑہ میں آپریشن کلین اینڈ گرین پاکستان پوری شد و مد سے جاری رہے گا،ڈپٹی کمشنررضوان نزیر

ڈپٹی کمشنراوکاڑہ رضوان نذیر نے کہا ہے کہ پنجاب بھر کی طرح ضلع اوکاڑہ میں کلین اینڈ گرین پاکستان کے تحت تجاوزات کے خلاف آپریشن پوری شد و مد سے جاری ہے سرکاری اراضی پر قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گاجب تک ناجائز قابضین سے سرکاری اراضی کا ایک ایک انچ واگزار نہیں کروا لیتے ضلعی انتظامیہ چین سے نہیں بیٹھے گی ضلع اوکاڑہ ،رینالہ خورد اور دیپالپور میں بھی ناجائز تجاوزات اور قبضہ مافیا کہ خلاف بھر پور آپریشن کیا جارہا ہے قبضہ مافیا کسی بھی رعائیت کے مستحق نہیں ہیں اس سلسلہ میں کسی قسم کا دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرانا تانگہ اسٹینڈ،لاری اڈہ ،لالہ زار کالونی ،کچہری بازار ،گھوڑے شاہ قبرستان ،اکبر روڈ پاوا مارکیٹ کا دورہ کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خرم شہزاد ،ریونیو عملہ اور دیگر متعلقہ افسران ان کے ہمراہ تھے ڈپٹی کمشنر رضوان نذیر کو بتایا گیا کہ سرکاری اراضی پر بیٹھے ہوئے ناجائز قابضین کو نو ٹس جاری کر دئیے گئے ہیں مقررہ مدت میں قابضین کو جگہ خالی کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں مقررہ وقت کے بعد بھر پور کاروائی عمل میں لائی جائے گی ڈپٹی کمشنر رضوان نذیر نے کہا کہ کہ سرکاری زمینوں پر ناجائز تجاوزات ختم کرنے کے ساتھ ساتھ قبضہ مافیا کے خلاف قانونی کاروائی بھی کی جائے گی اور دوران آپریشن مداخلت کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ناجائز قابضین کو کیفر کردار تک پہنچانے اور کروڑوں روپے مالیت کی قیمتی اراضی کو واگزار کروانے کے لئے لگاتار کاوشیں جاری رکھی جائیں گی ڈپٹی کمشنر رضوان نذیر نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ناجائز تجاوزات ختم کرنے اور قبضہ مافیا سے سرکاری زمین واگزار کروانے کے لئے جو گائیڈ لائن دی ہے اس پر سو فیصد عمل در آمد کو یقینی بنایا جائے گا اور اس سلسلہ میں درپیش مشکلات کو فوری ختم کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ آپریشن کلین اپ کو ہر صورت میں مکمل کیا جائے گا سرکاری اراضی پر قابضین کے خلاف قانونی چارہ جوئی بھی کی جائے گی اور ان کو کسی صورت رعائیت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے ہدائیت کی کہ تمام متعلقہ سرکاری محکمے قبضہ مافیا اور ناجائز تجاوزات کے خاتمہ کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لائیں اور مقررہ وقت میں اس اہم کام کو مکمل کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں