okara mai khatoon ne 3 bachon samait khud kushi kr li 573

اوکاڑہ میں انتہائی دلدوز واقعہ،ماں اورمامتا دونوں کا قتل ،ہر آنکھ اشکبار

ماں دنیا کی ایسی ہستی ہے جو اپنے بچوں کی سب سے بڑی محافظ ہوتی ہے مگر آج شب اوکاڑہ میں الٹا ہی واقعہ پیش آیا ہے جب اوکاڑہ ون فور ایل میں ماں نے پہلے اپنی تین کمسن بچیوں کو زہریلہ دودھ پلایا اور پھر خود بھی یہ دودھ پی لیا.دودھ پینے کے بعد ان کی حالت خراب ہونے لگی تو انہوں نے شوروغوغا شروع کردیا جس سے قریبی اہل محلہ نے ان کو فوری ہسپتال پہنچایا تاہم اب تک کی اطلاعات کے مطابق34سالہ خاتون عاصمہ،4 سالہ بیٹی ملائکہ اور ایک دوسری بیٹی جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ ایک بچی کو لاہور ریفر کردیا گیا ہے.بتایا جاتا ہے کہ خاتون کا خاوند سوعدی عرب میں ملازمت کرتا تھا اور ان کا آئے روز جھگڑا رہتا تھا.اس اندوہناک واقعہ پر اوکاڑہ ون ون فور ایل میں سوگ کا سا سماں ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں