ضلع اوکاڑہ کے علاقے گودھا کھچی کے رہائشی گل شیر ولد احمد نے اپنے بیٹے محمدخان کی پیدائش پر بہت خوشیاں منائی ہوں گی کہ یہ بیٹا بڑھاپے میں اس کا سہارا بنے گا مگر جو ہوا وہ اس کے بالکل برعکس تھا اس بیٹے نے بڑھاپے میں باپ کا سہارا بننے کی بجائے اس نہ صرف تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ اسے گھر سے نکال دیا اور ساتھ ہی اپنی بہن اللہ معافی کو تشدد کرکے باپ کیساتھ دربدرکی ٹھوکریں کھانے پر مجبور کردیا ہے.بوڑھے والد نے ڈی پی او ضلع اوکاڑہ سے اپیل کی ہے کہ اسے اس کے بیٹے کے شر سے بچایا جائے جو اسے اور اس کی بیٹی اللہ معافی کی جان کے درپے ہے.
