اوکاڑہ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن پر کوئی دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا،ڈپٹی کمشنررضوان نزیر

اوکاڑہ،ڈپٹی کمشنر رضوان نذیر نے کہاہے کہ گرین اینڈ کلین پاکستان مہم کے تحت پنجاب حکومت نے جو گائیڈ لائن وضع کی ہے اس پر عمل در آمد کو سو فیصد یقینی بنایا جائے گا ضلع اوکاڑہ سمیت تحصیل دیپالپور اور تحصیل رینالہ میں ناجائز قابضین اور تجاوزات کے خلاف تسلسل سے آپریشن جاری ہے اس سلسلہ میں کسی قسم کا کوئی دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا اور یہ آپریشن بلا تعطل جاری رہے گا قابضین سے سرکاری اراضی کی واگزاری تک ضلعی انتظامیہ کے افسران و فیلڈ عملہ روزانہ کی بنیاد پر ڈپٹی کمشنر آفس میں رپورٹ جمع کروائیں انہوں نے کہا کہ ضلع میں جاری آپریشن کے دوران کسی قسم کی کوئی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی مداخلت کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نپٹا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل اوکاڑہ ۔تحصیل رینالہ خورد اور تحصیل دیپالپور میں جاری آپریشن کی نگرانی کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرز ،نائب تحصیلدار نوریز ہمایوں ،ریونیو کا عملہ ،بلدیہ کا اینٹی انکروچمنٹ عملہ اور پولیس بھی موجود تھی ۔ ڈپٹی کمشنر رضوان نذیر نے ریونیو افسران کو ہدائیت کی کہ ضلع میں جہاں جہاں قابضین نے سرکاری اراضی پر قبضہ کر رکھا ہے پہلے اس کا ریکارڈ چیک کیا جائے اس کے بعد ان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سرکاری اراضی کو خالی کرنے کی ہدائیت جاری کی جائے نوٹس کی مقررہ تاریخ کے بعد اگر قابضین سرکاری اراضی خالی نہ کریں تو ان کے خلاف سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے اور اس بات کا دھیان رکھا جائے کہ اس آپریشن کے دوران کسی سے بھی نا انصافی نہ کی جائے ۔ڈپٹی کمشنر رضوان نذیر نے حجرہ شاہ مقیم میں لاری اڈہ کے قریب قبرستان ،عید گاہ ،جناز گاہ ،مدرسہ ،پبلک پارک سمیت دیگر جگہوں پر ناجائز تجاوزات قائم کرنے والوں کو نوٹس جاری کروائے اور انہیں ہدائیت کی کہ اس مہم میں انتظامیہ سے تعاون کیا جائے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button