اوکاڑہ جشن آزادی سپورٹس فیسٹیول 2018ء کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اوکاڑہ کے زیر اہتمام میراتھن ریس بینظیر روڈ سکندر چوک تا ڈسٹرکٹ جمنیزیم اوکاڑہ کروائی گئی، جس میں ضلع اوکاڑ ہ کے اتھلیٹ کھلاڑیوں نے بھر پور شرکت کی ۔ میراتھن ریس کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن چوہدری محمد اکرم ، چیف آفیسر ضلع کونسل ، چوہدری فقیر حسین جنرل سیکرٹری فٹبال ایسوسی ایشن اوکاڑہ تھے۔ میراتھن ریس میں ریاست مسیح نے اول پوزیشن حاصل کی ،عمیر نذیر نے دوسری پوزیشن حاصل کی ، خالد نے تیسری اور راہول پرویز چوتھی پوزیشن حاصل کی ۔ پوزیشن ہولڈر کھلاڑیوں میں نقد انعامات تقسیم کئے گئے، اس موقع پر تمام ضلع اوکاڑہ کی تمام سپورٹس ایسوسی ایشن نے کے نمائندگان نے بھر پور معاونت کی۔ جناب چوہدری عبدالقیوم ڈسٹرکٹ سپورٹس آفسیر نے تمام کھلاڑیوں کا میراتھن ریس میں بھر پور شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا اور مزید کہا کہ جشن آزادی کے سلسلہ میں 14مختلف کھیلوں میں اول ، دوم آنے والی ٹیموں کو انعامات سے نوازا ۔
