AC okara meeting with mada 440

اوکاڑہ میں سرکاری اراضی پرقابض افراد سے2600 کنال رقبہ واگزارکرایا جاچکا ہے،اسسٹنٹ کمشنرحمزہ نوید

اوکاڑہ (بیورورپورٹ )ناجائز تجاوزات کے خاتمہ کے لیے زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی جارہی ہے ،شہر کی معروف شاہراہ ایم اے جناح پر سات کروڑ مالیت کی پندرہ مرلہ زمین قابضین سے واگزار کروالی گئی ہے ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ حمزہ نوید نے صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وفد کی قیادت محمد مظہررشید چودھری اور شہباز ساجد کر رہے تھے اسسٹنٹ کمشنر حمزہ نوید نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے تجاوزات کے خاتمہ کی مہم کوکامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تجاوزات کے خاتمہ میں تمام محکمے اور افسران موثر حکمت عملی کے تحت کاروائی کریں ۔انہوں نے کہا کہ اوکاڑہ میں ناجائز قابضین سے چھبیس سو کنال زمین واگزار کروائی جاچکی ہے جسکی مالیت اٹھاون کروڑ ہے ایم اے جناح روڈ پر مختلف مارکیٹوں کے سامنے قائم پختہ تھڑہ جات اور نالیاں خالی کروالی گئی ہیں جبکہ ریڑھیاں اور اسٹالزبھی اٹھو دئیے گئے ہیں ۔ایم اے جناح روڈ پرناجائز تجاوزات کے خاتمہ کے موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خرم شہزاد ،بلدیہ کا انفورسمنٹ عملہ ،پولیس،ریونیو سٹاف سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران موجود رہے ،حمزہ نوید نے کہا کہ 29/4Lمیں چونسٹھ کنال رقبہ کو بھی واگزار کروایا جارہا ہے جسکی مالیت فی ایکڑسولہ لاکھ روپے ہے *

Subscribe
ہماری تمام سٹوریز اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کیلئے سبسکرائب کیجئیے
I agree to have my personal information transfered to MailChimp ( more information )

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.