اوکاڑہ میں سموگ کا راج،سفرمیں مشکلات کا سامنا
املک کے دیگر شہروں کی طرح اوکاڑہ بھی میں سموگ لوٹ آئی ہے جس کے باعث بعض مقامات پر حدنگاہ چند میٹرتک محدود ہو کررہ گئی ہے جس سے عوام کو سفر میں مشکلات کا سامنا ہے اس کیساتھ ساتھ گلے اور سانس کے مریضوں میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ یاد رہے گزشتہ برس حکومت کی جانب سے سموگ سے بچاوَ کیلئے مناسب اقدامات کئے گئے تھے جس کی وجہ سے عوام سموگ سے کافی حدتک محفوظ رہے تھے تاہم اس بار بھٹہ خشت کی بندش سمیت دیگر اقدامات نہ اٹھائے جانے سے سموگ نے پھر ڈیرے جمالئے ہیں ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے ماحول میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کیا جائے ۔