اوکاڑہ میں ہالینڈ میں نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے بارے میں منعقد ہونے والے گستاخانہ خاکوں کے مقابلےکیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں تمام دینی جماعتوں کی جانب سے اڈا نوایل پلاٹ سے فیصل آباد روڈ سے تحصیل روڈ غوثیہ مسجد سے ہوتے ہوےاوکاڑہ پریس کلب تک احتجاج کیا گیا.مظاہرین نے گستاخانہ خاکے بنانے والے افراد کو فوری طور پر سزا دینے کا مطالبہ کیااورہالینڈ کیخلاف شدید نعرے بازی کی اس موقع پرمظاہرین نے ہاتھوں میں کتنے اور بینر اٹھا رکھے تھے جن پر ہالینڈ حکومت کے خلاف نعرے درج تھے جبکہ مظاہرین نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر ملک میں موجود ہالینڈ کے سفارتخانے کو بندکرے.
